بھارتی افواج کی ایک ہی دن میں دوسری بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 03, 2016 | 15:39 شام

لاہور(ویب ڈیسک)جنگ کے بخار میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا گیا ۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے پیر کی رات 12بجے سے لے کر 4بجے تک فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ،بھارتی فوج کی جانب سے افتخارآباد سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا جواب پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ دیاگیا،اس کے بعد بھارتی فورسز نے 11:30پر پھر لائ
ن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ،پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز میں چوتھی بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔