پاکستان میں دہشت گردی کے درجنوں واقعات میں کس کا ہاتھ تھا ؟ اہم اور ٹھوس ثبوت اقوام متحدہ میں جمع کروا دیے گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2017 | 04:48 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے والے کے حوالے سے ڈوزیئر اقوام متحدہ میں جمع کردیا،پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو پاکستان میں مداخلت اور عدم استحکام پھیلانے کے حوالے سے کی جانے والی تخریبی سرگرمیوں سے روکنے کے حوالے سے کردار ادا کرے، ڈوزیئر میں پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت اوربالخصوص بلوچستان ، فاٹا اور کراچی میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے حوالے سے اضافی معلومات شامل ہیں۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے والے کے حوالے سے ڈوزیئر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو جمع کرادیا ۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کو کہا ہے کہ وہ بھارت کو پاکستان میں مداخلت اور عدم استحکام پھیلانے کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں سے روکے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور دہشتگردی کے حوالے سے سرگرمیوں پر مبنی ڈوزیئر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دیا ۔ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خط بھی دیا ۔ ڈوزیئر میں پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت اوربالخصوص بلوچستان ، فاٹا اور کراچی میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے حوالے سے اضافی معلومات شامل ہیں ۔اکتوبر2015میں اقوام متحدہ میں جمع کرائے گئے تین ڈوزیئر کے بعد یہ چوتھا ڈوزیئر جمع کرایا گیا ہے۔

ڈوزیئر کے ساتھ دیے گئے خط میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری اور اس کا پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے حوالے سے اعترافی بیان اورپاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے حوالے سے دہشت گردوں کی مدد پاکستان کے بھارت کے حوالے سے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے حوالے سے دیرینہ موقف کی تائید ہے ۔ ۔بھارت کے پاکستان کے حوالے سے جارحانہ رویہ بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت کی جانب سے دی جانے والے حالیہ بیانات اس بات کا عکاس ہیں۔