ایشین ہاکی چیمپئین شپ: آج پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہونگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 22, 2016 | 23:43 شام

 

جکارتہ(ویب ڈیسک)ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق چوتھی ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپین شپ میں پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنو

بی کوریا، چین اور جاپان کی ٹیمیں شریک ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم نے اس ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلا جس میں اسے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست نصیب ہوئی جبکہ دوسرا میچ جنوبی کوریا کے خلاف کھیلا اور 0 کے مقابلے میں 1 گول سے فتح حاصل کی۔