پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا اب تک کا احوال

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 06:43 صبح

 ہملٹن (ویب ڈیسک)ہملٹن ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم 216 کے رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی ، قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 90 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ہملٹن میں کھیلا جا رہا ہے ۔ کھیل کےتیسرے روز کے اختتام تک پاکستان کی پوری ٹیم 216 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ گرین شرٹس حریف ٹیم کےلئے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ نیوزی لینڈ کو 55 رنز کی برتری حاصل ہے۔قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم میزبان ٹیم کے لئے ناقابل تسخیر ثابت ہو

ئے انہوں نے 90 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ سرفراز احمد 41 رنز بناکر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ سمیع اسلم 5، اظہر علی 1، یونس خان 2، اسعد شفیق 23، محمد رضوان 0، سہیل خان 37،  وہاب ریاض 0، محمد عامر 5 اور عمران خان 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔