شریفوں کی برکات: پاکستان اور صومالیہ ایک جیسے ہو گئے ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 27, 2016 | 04:42 صبح

کراچی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم دنیا کا آلودہ ترین ڈیزل استعمال کر رہے ہیں‘رون87 معیار کا پیٹرول صرف پاکستان اور صومالیہ میں استعمال ہو رہا ہے جس سے جلد جان چھڑا لی جائے گی۔پاکستان کا مستقبل بھی گیس سے وابستہ ہے‘ موجودہ حالات میں گیس سے بجلی کی پیداوار ہائیڈل پاور سے بھی سستی پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں بجلی گھروں کو گیس پر منتقل کیا جا رہا ہے‘ توانائی بحران کاسستا ترین حل گیس کا استعمال بڑھانے میں مضم

ر ہے‘ ایران یا ترکمانستان سے گیس کی فوری درآمد ممکن نہیں۔

 وفاقی وزیر پیٹرولیم خاقان عباسی نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کی پیداوار گزشتہ 15 سال سے جامد ہے اس لیے ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے‘ایل این جی ٹرمینلز اور ری گیس فیکیشن پلانٹس کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے تاکہ توانائی کا بحران کم کیا جا سکے‘ پن بجلی گیس سے 3گنا مہنگی پڑ رہی ہے اور اس میں زیادہ وقت اور سرمایہ لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کا آلودہ ترین ڈیزل استعمال کر رہے ہیں جس کی درآمد جنوری سے بند کر دیں گے اور یورو ٹو معیار کا ڈیزل درآمد کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا کہ سی این جی کی قیمت کی ڈی ریگولیشن حکومت کا کارنامہ ہے جس سے یہ صنعت ترقی کرے گی