پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز : پہلے ون ڈے کب کھیلا جا رہا ہے؟ خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 06, 2017 | 14:48 شام

پورٹ آف سپن(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو پراویڈینس اسٹیڈیم، گیانا کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل چار ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 3-1 سے شکست دے رکھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے در

میان ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 9 اپریل کو گیانا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو جمیکا میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اپریل سے بارباڈوس میں شروع ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10مئی سے ڈومینیکا میں شروع ہوگا۔