جو کام پاکستانی حکومت نہ کرسکی وہ انڈین تاجروں نے کردکھایا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 08, 2016 | 08:46 صبح

نئی دہلی(مانیٹرنگ) جو کام پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کے لئے نہ کرسکی وہ انڈین تاجروں نے کردکھایا جس پر محب وطن حلقے انڈین تاجروں کو شاباش دے رہے ہیں۔بھارت اور پاکستان کی حکومتیں ایک دوسرے پر شدید زبانی حملے کررہی ہیں۔بھارتی سفاک سپاہ مقبوضہ کشمیر میںکشمیریوں کا بےدردی سے خون بہا رہی ہیں ، ان حالات میں بھی پاکستان بھارت تجارت جاری ہے اور وہ بھی پاکستان کے خسارے میں جارہی ہے۔بھارت سے پاکستان پھل اور سبزیاں درآمد کرتا جبکہ بھارت کو سیمنٹ، لوہا اور جپسم برآمد کیا جاتاہے۔ یہ میٹریل بھارت پاک
ستان کا پانی روکنے کے لئے ڈیموں کی تعمیر میں استعمال کرتا ہے اور جو کچھ ہم منگواتے ہیں وہ سب کچھ پاکستان میں بھی پیدا ہوتا ہے۔ اب انڈین تاجروں کی غیرت پاکستانی تاجروں اور حکمرانوں کو مات کرگئی ہے۔ انہوں نے پاکستان کو ٹماٹر اور سبز مرچیں فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی تاجروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالات معمول پر آنے تک سبزیاں پاکستان نہیں بھیجی جائیں گی۔ دوسری جانب پاکستانی بڑے ڈھٹائی سے کہتے ہیں بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود باہمی تجارت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق بھارت سے روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر کے 60 سے 70 ٹرک پاکستان سپلائی کئے جا رہے تھے۔ پاکستانی بنیا صفت تاجروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سبزیوں کی سپلائی روکنے سے بھارت کو روزانہ 3 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔