جنرل راحیل شریف کے نام سے کتاب

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 09, 2016 | 14:06 شام

 

اسلام آباد (شفق ڈیسک) ممتاز ادیبہ اور شاعرہ صائمہ محمد علی کی نئی کتاب سپہ سالار وطن جنرل راحیل شریف کے نام سے حاجی محمد لطیف کھوکھر وفائے پاکستان پبلشر کے نام سے خوبصورت کتاب شائع ہو گئی ہے کتاب پر عبدالصد مظفر، محمد ندیم، میجر (ر) دل محمد کے تاثرات شامل ہیں۔ اس کتاب میں افواج پاکستان شہدا پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ 1965ء اور 1971ء کا معرکہ ضرب عضب دہشتگردی کا خاتمہ جیسے سنہرہ کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہر لائبریری کی بنیادی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ

جنرل راحیل شریف پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین آرمی چیف کے طور پر اپنا نام سنہری حروف میں درج کروا چکے ہیں اور جنرل راحیل شریف رواں ماہ اپنی پیشہ وارانہ مصروفیات سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ 27 نومبر 2013ء کو وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں پاکستانی فوج کا سپاہ سالار مقرر کیا۔ راحیل شریف سیاست میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہیں دو سینئر جرنیلوں، لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم اور لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود پر فوقیت دی گئی تھی۔ ایک سینئر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے اسی وجہ سے فوج سے استعفیٰ دیا تھا۔ ایک اور سینئر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کو بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی مقرر کر دیا گیا۔ 20 دسمبر 2013ء کو راحیل شریف کو نشان امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔