لاہوربڑی تباہی سے محفوظ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 09, 2016 | 14:12 شام

بہاولنگر/ لاہور (شفق ڈیسک) محکمہ انسداد دہشتگردی نے کامیاب کارروائی کر کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تحریب کاری کی منصوبہ بندی کرنیوالے چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، حساس مقامات کے نقشے اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے بہاولنگر میں کالعدم تنظیم سے وابستگی رکھنے والے خطرناک افراد کی موجودگی کی ایک خفیہ اطلاع پر بھرپور منصوبہ بندی کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کی اور چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کیمطابق مبینہ دہشتگرد صوبائی دارالحکومت لاہور میں تحریب کاری کی منصوبہ سازی کر رہے تھے اور ان سے حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں بارودی مواد، ہینڈ گرینیڈ اور الیکٹریکل ڈیٹو نیٹر میں ملے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔