کاجو میں موجود ٹریپٹو فان میں انسانی مزاج کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 18, 2016 | 15:05 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں اور علاج سے تنگ آچکے ہیں تو اس کا قدرتی علاج آسان ہونے کیساتھ ساتھ مزیدار بھی ہے۔ ماہرین غذائیات کی رائے کیمطابق ’’کاجو‘‘ کے نام سے جانا جانے والا خشک میوہ ڈپریشن سے بچاؤ کا بہترین علاج ہے۔ ماہرین کے مطابق کاجو میں وٹامن، فائبر، منرلز اور دیگر کئی قسم کے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کئی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہیں۔ علاوہ ازیں کاجو میں کئی منرلز جیسے پوٹاشیم، میگنیز، کاپر، سیلینیم، زنک اور آئرن بھی وافر مقدار میں پائے ج

اتے ہیں۔ پس ان تمام اجزاء کی موجودگی سے کاجو کی تھوڑی سے مقدار کے استعمال سے ہی ہمارے جسم میں واقع ہونیوالی کمی پوری ہو سکتی ہے۔ کاجو میں پایا جانیوالا ایک اہم جز ٹریپٹو فان قدرتی طور پر انسانی مزاج کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین صحت کی رپورٹ کیمطابق ٹریپٹو فان ذہنی دباؤ کو کم کرنے کیساتھ نیند میں پیدا ہونیوالے خلل کا خاتمہ کرتا ہے، اور بڑھتے بچوں کی بہتر نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ واضح رہے ڈپریشن سے بچاؤ کیلئے بنائی جانیوالی بیشتر ادویات میں کاجو لازماً شامل کیا جاتا ہے۔ مزید برآں کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے اور دل کی بیماریوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔