پاکستانی فلموں میں انٹری مارنے کیلئے علی ظفر کی تیاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 19, 2016 | 19:06 شام

کراچی (شفق ڈیسک) علی ظفر کو ہدایتکاراحسن رحیم نے اپنی فلم میں کام کرنیکی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر بالی ووڈ کے بعد اب پاکستانی فلم نگری میں انٹری مارنے کو تیار ہیں۔ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی کے بعداب بالی ووڈ میں کام تلاش کرنیوالے اداکار پاکستانی فلم نگری کی طرف رخ کر رہے ہیں اور اداکارہ ماہرہ خان کے بعدعلی ظفر بھی پاکستانی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔ گلوکارو اداکار علی ظفر کو ہدایتکاراحسن رحیم نے اپنی فلم میں کام کرنیکی پیش

کش کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے فلم میں کام کرنیکی حامی بھرلی ہے جسکے بعد لالی ووڈ میں ان کی پہلی فلم ہوگی جب کہ فلم ایکشن کامیڈی پر مبنی ہوگی جس کا نام تاحال نہیں رکھا گیا۔ دوسری جانب ہدایتکار احسن رحیم کا کہنا تھا کہ علی ظفر کو فلم کا سکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور انکے ساتھ کام کرنے کیلئے بے تاب ہوں جب کہ علی ظفر فلم کے کردار کیلئے بہترین انتخاب ہیں اور انکے مدمقابل اداکارہ کو بھی جلد کاسٹ کرلیا جائیگا۔ واضح رہے کہ علی ظفر نے بالی ووڈ میں کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’تیرے بن لادن‘‘، ’’میرے برادر کی دلہنیا‘‘، ’’لندن، پیرس،نیویارک‘‘، ’’چشمے بدور‘‘، ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ اور ’’کل دل‘‘ شامل ہیں۔