شراب و شباب کی محفل لڑکے اور لڑکیاں گرفتار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 01, 2017 | 21:02 شام
لاہور (شفق ڈیسک) وحدت کالونی کے علاقہ میں رات گئے پولیس کا شراب و شباب کی محفل پر چھاپہ، 25 ڈانسرز سمیت 60 افراد ہلہ گلہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس کو دیکھتے ہی لڑکیوں کی دوڑیں گرفتار لڑکیوں کی رہائی کیلئے رات بھر بااثر سفارشیوں کے فون بجتے رہے، پولیس نے ریسور سائیڈ پر رکھ کر موبائل فون بند کر دیئے۔ مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ فیروز پور روڈ پر واقع ایک کوٹھی میں رات گئے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شامل خوبرو لڑکیوں نے مختصر لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔ رات بارہ بجتے ہی پاکستانی و انڈین گانوں میں ڈانس پارٹی شروع ہوگئی۔ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی شراب و شباب کی محفل میں شامل رقاصاؤں نے جان بچانے کیلئے دوڑیں لگا دیں، تاہم پولیس نے موقع سے ساؤنڈ سسٹم سمیت 25 لڑکیوں،35مردوں اور دو ہیجڑوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ ڈانس پارٹی پر چھاپہ کے بعد شہر کی بااثر شخصیات کے ڈانسرز کی رہائی کیلئے فون بجنا شروع ہوگئے، تاہم پولیس نے رات گئے مقدمہ درج کرلیا۔