کسی کوزبردستی ساتھ نہیں ملائیں گے،فیصل سبزواری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 18:54 شام

کراچی (شفق ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ کسی کارکن کوزبردستی اپنے ساتھ نہیں ملائیں گے،اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کھیل رہے ہوتے تو ہمارے کارکنوں کوکوئی دھمکیاں نہیں دے پاتا۔ ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن میں دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں، ایک دوسرے پرزبانی حملوں کا سلسلہ کہاں رکے گا؟ اس حوالے سے فیصل سبزواری ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بظاہرتمام ایم این ایز اور ایم پی ایز ہمارے

ساتھ ہیں، باقی دلوں کا حال اللہ جانتا ہے۔