پاکستان کا نام روشن کرنے والے پاکستانی2016 میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 21:24 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو رواں سال جولائی میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے انعام سے نوازا گیا۔ یہ انعام انہیں ان کی گلوکاری صلاحیتوں کی وجہ سے دیا گیا۔ اپنے ٹوئیٹ میں راحت اپنے گرو استاد نصرت فتح علی خان کا یاد کرتے نظر آئے۔ اس موقع پر راحت نے یونیورسٹی کے تاریخی مقام‘ہولی ویل میوزک روم’میں اپنے فن کا جادو جگایا۔ سارہ احمد کو مائیکروسافٹ کا انعام دیا گیا لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ سارہ احمد کو ہیرو مائیکروسافٹ اسٹوڈنٹ پارٹنر ایوارڈ سے ن

وازا گیا۔ سارہ نے کئی ٹیکنیکل ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا اور مائیکروسافٹ کے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کیے جانے والے اقدمات کا حصہ بنیں۔ ان کی ان کاوشوں پر مائیکروسافٹ نے انہیں ایوارڈ سے نوازا۔ علومی کریم اور احمد مجتبی کی شاندار پرفارمنس پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر علومی کریم نے فلپائن کے شہر منیلا میں ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ میں بھارتی پہلوان کو شکست دی۔ اس کے علاوہ ایک اور پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ کی فیدر ویٹ کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔ چائے والا کی سوشل میڈیا پر دھوم اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ارشد خان یا‘چائے والا’دنیا بھر میں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ان کی تصویر میں پاکستان سمیت کئی ممالک میں دھوم مچائی۔ محمد وسیم کا باکسنگ ٹائٹل کا دفاع رواں سال نومبر میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ جنوبی کوریا کے شہر سیول میں کھیلے جانے والے میچ میں انہوں نے فلپائنی حریف گیمل مگرامو کو شکست دی۔ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیم بنی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے رواں سال آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ پوزیشن پاکستان نے بھارتی ٹیم سے حاصل کی جو اس سے قبل پہلی پوزیشن پر براجمان تھی۔ تاہم سال کے اختتام تک پاکستانی ٹیم کامیابیوں کا سلسلہ برقرار نہ رکھ سکی اور رنکنگ میں تنزلی کا شکار ہوئی۔ شرمین عبید چنائے نے آسکر ایورڈ جیتا پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے فروری میں غیرت کے نام پر قتل سے متعلق اپنی ڈاکٹو منٹری کے لیے آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔ شرمین اس سے قبل بھی 2012 میں آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی تھیں۔ نرگس ماول والا کی سائنس کے شعبے میں بڑی کامیابی کراچی میں پیدا ہونے والی نرگس ماول والا سائنسدانوں کی اس ٹیم کا حصہ تھیں جنہوں نے صدیوں پرانی آئن اسٹائن کے خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی کے نظریے کی تصدیق کی۔ نرگس دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ایم آئی ٹی میں شعبہ طبیعات کی سربراہ ہیں۔ کامی سد: پاکستان کی پہلی مخنث ماڈل کامی سد پاکستانی کی پہلی پہلی مخنث ماڈل بن گئیں۔ انہوں نے فیشن انڈسٹری میں قدم مخنثوں سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے رکھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوٹو شوٹ پر انہیں مختلف حلقوں سے بہت مثبت ردعمل ملا۔