نواز شریف اور راحیل شریف کی ملاقات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 14, 2017 | 15:03 شام

یووس (شفق ڈیسک) سابق آرمی چیف راحیل شریف اور وزیراعظم نوازشریف پھر اکٹھے ہو رہے ہیں اور اس بار وہ پاکستان میں نہیں بلکہ سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہر ڈیوس میں اکٹھے ہونگے، یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کے کسی سابق آرمی چیف اہم فورم پر مدعو کیا گیا ہے۔ دلفریب نظاروں سے گھرے سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہر ڈیووس کے حسین مقام پر سترہ سے بیس جنوری تک ورلڈ اکنامک فورم کا میدان سجے گا، جہاں دنیا بھر سے تقریباً 3 ہزار نمائندے اس فورم میں شرکت کریگے۔ جہاں دنیا کے بہترین تھنک ٹینک بھی ہونگے اور سابق آرمی چیف جنرل

راحیل شریف کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف بھی اس فورم میں شرکت کریں گے، ذرائع کیمطابق وزیراعظم نواز شریف 16، اور جنرل راحیل شریف 17 جنوری کو سوئٹزر لینڈ پہنچیں گے، نوازشریف عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریگے جبکہ سابق آرمی چیف بھی چار سیشنز سے خطاب کریگے۔ ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم نواز شریف دہشتگردی کے خاتمے اور اقتصادی ترقی پر روشنی ڈالیں گے اور راحیل شریف صاحب گلوبل سکیورٹی چیلنجز اور سی پیک کے مواقعوں کو اجاگر کریں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سکیورٹی معاملات سمیت جنوبی ایشیا میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے آنیوالی معاشی تبدیلیوں اور ٹیرریزم ان ڈیجیٹل ایج کے نام سے ہونیوالے سیشن میں بھی بات کریں گے۔