شیخ رشید نے بہت بڑا دعویٰ کر دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 22, 2017 | 17:36 شام
قصور (شفق ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 17مئی کو الیکشن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ تیار ی کرلیں، 2017میں ہی الیکشن ہوں گے، جب تک نوازشریف موجود ہے، نہ پاکستان بنے گااور نہ ہی تبدیلی آئے گی، عمران خان نے دو دھرنے دیئے لیکن اب شیخ رشید خونی دھرنا دے گا جعلی، چورحکومت کو گھر بھیج کردم لیں گے۔اتوار کو قصور میں پی ٹی آئی کے زیراہتمام ہونیوالے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ پہلے کہاتھاکہ قربانی ہوگی لیکن قصاب بھاگ گیا، اتنی پابندی سے کالج کبھی نہیں گیا جس پابندی سے عدالت جارہاہوں، پوری امید ہے کہ کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا، شیخ رشید اس وقت تک خونی دھرنا دے گا، جب تک کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا حصول ہمارا حق ہے، ججز نے قوم کو انصاف دینے کیلئے حلف لیا ہے، قطری شہزادے کا مال کہہ کر ساری دنیا میں ہماری ناک کٹوا دی۔ جب تک نوازشریف موجود ہے، نہ پاکستان بنے گااور نہ ہی تبدیلی آئے گی۔