بیٹی سے جنسی زیادتی کا جرم سفاک باپ کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 20:49 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) بیٹی سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ضلعی عدالت نے سفاک باپ کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مدعیہ کی شہادت اور پیش کردہ ویڈیو ثبوت کو سامنے رکھتے ہوئے ظالم باپ کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ سال جولائی میں بیٹی کی جانب سے باپ کے خلاف جنسی زیادتی کا شکار بنانے پر تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرایا تھا مدعیہ کے مطابق اس کا باپ چار سال تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور مدعیہ کو قتل کی دھمکیاں دیتا تھا جس کے باعث مدیہ خاموش رہی بعد ازاں پولیس نے دوران تفتیش باپ سے زیادتی کے دوران بنائے گئے ویڈیو ثبوت حاصل کرکے عدالت میں پیش کئے۔ مدعیہ نے اپنے بیان میں باپ کو کافر تک کہہ ڈالا۔ سرکاری وکیل ندیم تابش نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کیخلاف بیٹی سے زیادتی کا ویڈیو ثبوت بھی موجود ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزم پولیس ملازم ہے جس نے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیاہے ایسے ملزم کو سزائے موت دینی چاہیے۔