ڈان لیکس کے معاملات طے پا گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 14, 2017 | 15:23 شام

 

اسلام آباد (شفق ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کیمطابق دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتاہے کہ ڈان لیکس پر معاملات طے پاگئے آرمی چیف سمجھتے ہیں کہ وفاقی وزیر اطلاعات کو غفلت پر فارغ کر دیا گیا اور اندر خانے معذرت بھی کر لی گئی، جنرل باجوہ کیس کو بند کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز اعوان نے کہا کہ ڈان لیکس کا کیس جنرل باجوہ کو کرنٹ کیس کی شکل میں نہیں بلکہ مکمل شدہ کیس کی صورت میں ملا ہے، اسی لئے اس پر بات نہیں ہو ر

ہی۔ پرویز مشرف کا باہر چلا جانا اور ان کے بقول راحیل شریف کا معاونت کرنا، دوسرا سعودی وزیر دفاع کا پاکستان اور وزیراعظم نواز شریف سے جنرل راحیل کی خدمات مانگنا جس کی حامی بھری گئی وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف کو کہا کہ ایک بار یمن فوج بھیجنے کے معاملہ پر انکار کرچکے ہیں، دوسری بار انکار نہ کریں اور حامی بھرلیں۔ ان سب باتوں کو دیکھتے ہوئے بھی نظر آتا ہے کہ ڈان لیکس پر معاملات طے پاگئے ہوں گے۔