امریکہ سے معاشی اور دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 17:52 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) امریکی سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں امریکہ میں ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے اقتدار سنبھالنے کے فوری بعد پاکستان اور امریکہ نے تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی، وزیرخزانہ نے انہیں ڈونلڈ جے ٹرمپ کے امریکی صدر کی حیثیت سے اقتدار سنبھالنے پر امریکی سفیر کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان کی حکومت نئی امریکی حکومت کے ساتھ دفاعی و معاشی تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے۔ امری

کی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ پاکستان کو اپنا ایک قابل اعتماد اتحادی تصور کرتا ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے انہیں بتایا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی اور دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، انہوں نے امریکی سفیر پر زور دیا کہ وہ امریکہ سے پاکستان میں نئی سرمایہ کاری لانے کی کوششوں میں معاونت کریں، کیونکہ اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی سازگار ہے اور چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے کے سبب دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کیلئے بھی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔