سعودی عرب نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 14, 2017 | 15:58 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی بنک نے مالی سال 2017ء میں شرح نمو 5.2 فیصد اور 5 فیصد اور سال 2018ء میں 5.4 مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بنک کے توسعی قرضوں کی کامیاب تکمیل اس سلسلہ میں اہم ثابت ہوئی ہے۔ عالمی بنک نے پاکستان کی ترقی میں اضافے کے پیش نظر اس پر نظرثانی کرکے سال 2017ء کیلئے شرح ترقی میں 5 فیصد اور سال 2018ء میں شرح ترقی 5.4 مقر

ر کی ہے۔ بنک کا کہنا ہے پاکستان کی ترقی کی شرح اضافہ، اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں کمی، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور حکومت کی بہترین اصلاحات کے نتیجہ میں ہوا ہے۔ سلمان شاہ نے کہا کہ ترقی کی بنیادی وجہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ہے جس کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہوئے ہیں اور توانائی بحران پر قابوپانے میں بھی مدد ملی ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا سی پیک کے ذریعے بننے والے بنیادی ڈھانچے کو اگر صحیح طریقہ سے ایڈورٹائز کیا جائے تو اس سے پاکستان کو اور بھی خوشحالی اور روزگار مل سکتا ہے اور پاکستان سمیت خطے کی معیشت میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔