کام نہ کرنے پر سوتلی ماں کا تشدد
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 08, 2017 | 21:15 شام
سیالکوٹ (شفق ڈیسک) سیالکوٹ میں گھر کا کام نہ کرنے پر سوتیلی ماں نے بیٹی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقع سیالکوٹ کے نواحی گاؤں کمانوالا میں پیش آیا جہاں 20 سالہ طیبہ کو سوتیلی ماں نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا، سوتیلی ماں نے گھر میں جھاڑو لگانے سے انکار پر طیبہ کے سر کے بال مونڈ دیئے، ڈنڈوں سے مارا اور آنکھوں میں مرچیں ڈالیں، پولیس نے متاثرہ لڑ کی کو تحویل میں لیتے ہوئے سوتیلی ماں کو گرفتار کر لیا ہے۔