عورت اپنے مرد کی دوسری شادی کروانے پر رضا مند وجہ انتہائی حیرت انگیز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 16:41 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) مشرقی عورت کے بارے میں یہ تصور کرنا بھی محال ہے کہ وہ اپنے خاوند کی دوسری شادی کے متعلق سوچے۔ لیکن ایک پاکستانی لڑکی نے ناصرف یہ خواہش ظاہر کر دی کہ وہ خاوند کی دوسری شادی کروانا چاہتی ہے بلکہ وجہ بھی ایسی بیان کی کہ جسکا تصور شاید ہی کسی نے کیا ہو۔ انٹرنیٹ پر محبت اور پھر شادی۔ لیکن دونوں لڑکا لڑکی کا آپس میں کیا تعلق تھا؟ ایک دن ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ آدمی کو اپنی خوش قسمتی پر یقین نہ آئے اس لڑکی نے مفت مشوروں کی ویب سائٹ Anon Blog پر اپنا مسئلہ بیان کرتے ہوئے لکھا، میری شادی دو سال قبل ہوئی۔ شادی سے پہلے ہی میں نے ہونیوالے خاوند کو بتایا تھا کہ میں بچوں میں دلچسپی نہیں رکھتی اور تاعمر اولاد کے بغیر ہی رہنا چاہوں گی۔ ہماری ازدواجی زندگی بہت خوشگوار رہی ہے لیکن یہ بات مجھے سخت پریشان کر رہی ہے کہ میرے میاں اولاد کے خواہشمند ہیں اور انکی یہ خواہش ہر گزرنے والے دن کیساتھ شدت پکڑتی جارہی ہے۔ وہ مجھے قائل کرنیکی کوشش کررہے ہیں کہ میں بھی اس میں دلچسپی لوں اور انکی تمنا پوری کرنے میں انکا ساتھ دوں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں بچے پیدا کرنا نہیں چاہتی۔ آج بھی نہیں کچھ ماہ یا کچھ سال بعد بھی نہیں بلکہ کبھی بھی نہیں۔ اب ایسی صورتحال میں میرے پاس کیا راستہ ہے؟ میں سوچتی ہوں کہ بجائے اس کے کہ میرا خاوند خفیہ شادی کرے اور مجھے دھوکہ دیتے ہوئے اولاد کے حصول کا خواب پورا کرے۔ اس سے بہتر ہے کہ میں خود ہی اس کی دوسری شادی کروا دوں تاکہ وہ اولاد کا خواب پورا کر لے۔یہ بات سن کر مشورہ دینے والے بھی کچھ چکرا سے گئے ہیں۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ اس عجیب و غریب مسئلے کا حل بتانا کسی کیلئے بھی ممکن نہیں ہے۔ تاہم کچھ اہم معاملات کیطرف ضرور توجہ دلائی جا سکتی ہے کہ جنکی بنا پر فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔ خاوند کی دوسری شادی پر غور کرنیوالی لڑکی کو بتایا گیا کہ اسے سمجھ لینا چاہیے کہ شوہر کی دوسری شادی ہوگی تو اس کی توجہ بھی بٹ جائے گی۔ جب اولاد ہو جائے گی تو صورت حال بالکل ہی بدل جائیگی کیونکہ اب اسے ایک نئے خاندان پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔ ایسی صورت میں بے اولاد رہنے پر بضد بیوی کا مستقبل کیا ہو گا، یہ اسے خود ہی سوچنا چاہئیے۔