تیسری عالمی جنگ شروع ہونے کے امکانات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 18, 2016 | 17:29 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) شام کے تنازعہ پر امریکہ اور روس کے مابین جنگ چھڑ جانے کا خطرہ ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ پہلے روس نے اپنے شہریوں کو جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی تنبیہ کی تھی اب امریکی ماہرین کیطرف سے بھی اپنے شہریوں کو روسی حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کیمطابق امریکی فوج کے ایک سابق اعلیٰ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج کسی بھی وقت امریکہ پر حملہ آور ہو سکتی ہیں اور اسطرح تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ اس نیوی افسر کیمطابق رو

سی افواج آبدوزوں کے ذریعے امریکی ریاست الاسکا کے گاؤں واسیلا کے ذریعے امریکہ میں داخل ہونگی کیونکہ الاسکا کا ساحلی علاقہ قطعی طور پر غیرمحفوظ ہے اور روس کیلئے یہ بہترین جگہ ہے جہاں سے وہ امریکہ پر حملہ آور ہو سکتا ہے۔ نیوی افسر کا کہنا تھا کہ نیوی میں ڈیوٹی کے دوران ہم ایسا محسوس کرتے تھے کہ باراک اوباما نے الاسکا کے دفاع کو نظرانداز کرتے ہوئے اسے انتہائی غیرمحفوظ علاقہ بنا رکھا ہے۔ حالانکہ تیسری عالمی جنگ کی صورت میں یہ ریاست ہمارے اگلے مورچے کی حیثیت اختیار کریگی۔ یہ ریاست ہم پر حملہ آور ہونیکا راستہ ثابت ہو سکتی ہے جس سے داخل ہو کر دشمن تمام ملک سے ہوتا ہوا کینیڈا تک اور اس کے بعد ہمارے شمال مغربی علاقوں کی طرف جاسکتا ہے۔ نیوی افسر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روسی فوج نے امریکہ کیساتھ باقاعدہ جنگ کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں جن میں انہیں ہماری کمیونیکیشنز کو تباہ کرنے اور ہمارے اہم پلوں پر قبضہ کرنے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کیمطابق دیگر کئی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجی سادہ کپڑوں میں ملبوس، انتہائی خاموشی کیساتھ الاسکا میں داخل ہو رہے ہیں اور دیئے گئے ہوٹلز اور فوجی اڈوں میں رہ رہے ہیں۔