تربیلا اور منگلا ڈیم انتہائی کم ترین سطح پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 19:36 شام

 

تربیلا (شفق ڈیسک) تربیلا اور منگلا ڈیمز میں قابل استعمال پانی کی مقدار انتہائی کم سطح پر آگئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کیمطابق دونوں ڈیمز میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 13 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے جو پچھلے سال 31 دسمبر کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ تربیلا میں پانی انتہائی کم سطح سے 39 فٹ اور منگلا 62 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کیمطابق تربیلا میں پانی کی سطح ایک ہزار 419 اعشاریہ 22 فٹ ہے جو انتہائی کم سطح سے 39 فٹ اوپر ریکارڈ کی گئی۔ ڈیم کا ڈیڈ لیول ایک ہ

زار 380 فٹ ہے۔ تربیلا میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا اسی طرح منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 102 فٹ ہے جو انتہائی کم سطح سے 62 فٹ اوپر دیکھی جا رہی ہے ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 55 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق خشک موسم اور بارشیں نہ ہونے کے سبب پچھلے سال کے مقابلے میں دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں بڑی کمی آئی۔تربیلا میں پچھلے سال 31 دسمبر کے مقابلے میں آج کے دن پانی کی سطح میں 70 فٹ کا بڑا فرق ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح منگلا میں 2015ء کے مقابلے میں 31 دسمبر 2016ء کو پانی کی سطح 77 فٹ ریکارڈ کی گئی۔