عالمی طاقتوں کی پاکستانی جماعتوں میں مداخلت حیران کن انکشاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 19:28 شام

بنوں (شفق ڈیسک) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں پی ٹی آئی کے روپ میں ملک کے اندر سازشوں میں مصروف ہیں مگر علماء کرام نے ان کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے، اسلام آباد دھرنے کو ناکام بنانے کا سہرا دینی جماعتوں کے سر ہے، پارلیمنٹ میں پگڑی اور داڑھی کی موجودگی میں غیر اسلامی قوانین منظور نہیں کرائے جا سکتے ہیں، جمعیت علماء اسلام کی صد سالہ تقریبات میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے،ملکی سیاست میں جے یوآئی کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جمعیت علماء

اسلام کے زیراہتمام تقریبات جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب پر ایم پی اے اعظم خان درانی،ملک نیاز علی خان میرا خیل،ضلع ناظم بنوں سرفان درانی درانی اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان بھی موجود تھے۔ ایم پی اے اعظم خان درانی نے وفاقی وزیر کو صد سالہ تقریبات کیلئے بنوں کے چاروں صوبائی اور ایک قومی حلقے میں دوروں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور اب تک کئے گئے انتظامات سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صد سالہ تقریبات سے ثابت کرینگے کہ جمعیت ہی دنیا کی سب سے بڑی مضبوط دینی اور سیاسی قوت ہے جو مغربی قوتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے انہوں نے کہاکہ کارکن صد سالہ تقریبات کو کامیاب بنانے کیلئے جمعیت کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے بھی عالمی سازش کا حصہ تھے جس کو علماء نے ناکام بنادیا تھا عالمی طاقتیں پی ٹی آئی کی روپ میں ملک کے اندر سازشوں میں مصروف ہے جسکو ناکام بنانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر علماء دراھی اور پگڑی والوں کی موجودگی انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ صد سالہ عالمی اجتماع ملکی سیاست کو ایک نیارخ دیگا اور نام نہاد سیاستدنوں کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک کے خلاف ہونے والے عالمی سازشوں کے خلاف ایک ڈھال ہے جس کی وجہ سے سے مغربیات کا پر چار کرنے والے جمعیت کی مقبولیت سے حائف ہے انہوں نے کہا کہ اجتماع کے اثرات ملکی اور عالمی سیاست پر پڑیں گے۔