موسمیاتی تبدیلیاں ماہرین کی حیران کن پیشنگوئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2016 | 15:10 شام

 

اسلام آباد (شفق ڈیسک) موجودہ موسمیاتی تبدیلیاں، شہد کی مکھی اور شہد کی پیداوار، ماہرین نے خطرناک پیشنگوئی کر دی، پاکستان میں موجودہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے حالات نے شہید کی مکھیوں اور شہید کی تیاری کیلئے بھی خطرات پیدا کر دیئے ہیں نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر میں متعلقہ شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد محمود نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ خشک موسم فصلوں کو متاثر کر رہا ہے اور اگر ایسا موسم رہا تو بارانی علاقوں میں فصلیں اور دیگر پودے بھی متاثر ہو چکے ہیں۔ ایسی حالت میں

پھول کم بنیں گے اگر فصلیں اور پودے متاثر ہو سکتے ہیں تو شہد کی پیداوار بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ شہد لذیذ خوراک ہونے کے علاوہ اس میں وِٹامن اور معدنیات بھی پائے جاتے ہیں۔شہد کو قدیم زمانوں سے لے کر آج تک دوا کے طور پر استعمال کِیا گیا ہے۔ امریکہ کے ایک ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ ’’صدیوں سے زخم، چوٹ، سفید موتیا اور پھوڑوں سے آرام پانے کیلئے شہد استعمال کِیا گیا ہے۔ شہد کے طبی فائدوں کے بارے میں ایک رپورٹ بیان کرتی ہے دوسری عالمی جنگ کے دوران زخموں پر شہد کی بجائے اینٹی بائیوٹکس استعمال کئے جانے لگے۔ لیکن نئی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ کچھ ایسے بھی جراثیم ہیں جو اینٹی بائیوٹکس سے ختم نہیں ہوتے۔ اسلئے جدید زمانے میں شہد کو پھر سے دوا کے طور پر استعمال کِیا جانے لگا ہے۔ مثال کے طور پر جب ان مریضوں کے زخموں پر شہد لگایا گیا جنکی جِلد جل گئی تھی تو انہیں نہ صرف کم تکلیف ہوئی بلکہ انکے زخم بھی جلد بھر گئے۔ کھانے پینے کی کتنی اشیا ہیں جو مزیدار ہونے کیساتھ ساتھ دوا کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہیں شہد واقعی ایک انوکھی چیز ہے۔ پرانے زمانے میں شہد کی مکھیاں اور انکو پالنے والوں کی حفاظت کیلئے قانون عائد کئے گئے تھے۔ مثال کے طور پر ایک ایسے چھتے کو یا درخت کو نقصان پہنچانا جہاں شہد کی مکھیاں رہتی تھیں ایک جرم ہوتا تھا اور اس جرم کی سزا ایک بھاری جرمانہ یہاں تک کہ سزائے موت بھی ہو سکتی تھی۔ ہمیں خالق کا شکر ادا کرنا چاہئے جس نے ہمیں شہد کا قیمتی تحفہ عطا کِیا ہے۔