کچھ غذائیں جسم سے زہریلے مادے ختم کرتی ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 10, 2016 | 15:40 شام

لاہور (شفق ڈیسک) جسطرح کے کھانے ہم آج کل کھاتے ہیں انکی وجہ سے ہمارے جسم میں کئی طرح کے خطرناک مادے اکٹھے ہو جاتے ہیں جو مختلف قسم کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ یہاں چند ایسی غذاؤں کا ذکر کیا جا رہا ہے جنکے استعمال سے جسم ان خطرناک مادوں سے پاک ہوسکے گا۔ ہلدی: زمانہ قدیم سے ہی ہلدی کو انتہائی مفید پایا گیا ہے اور اب جدید تحقیق بھی اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ ہلدی کا استعمال انتہائی سودمند ہے کیونکہ اس میں انٹی آکسیڈنٹ اجزاء پائے جاتے ہیں جس سے جسم میں زہریلے مواد کو نکالنے میں مدد ملتی ہے۔ اسکے ا

ستعمال سے جگر کے زہریلے مادے ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ دن میں کم از کم ایک چائے کا چمچ ہلدی ضرور استعمال کریں گے۔ سیب: ماہرین صحت کے مطابق آئرن سے بھرپور یہ غذا معدے میں جمے ہوئے غیرضروری کھانے کو نکال کے ہمارے پیٹ صاف کردیتی ہے۔ لہسن: لہسن کے استعمال سے ناصرف ہماری جلد اور بال خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ اس میں موجود سلفر معدے کے بچے ہوئے زہریلے کھانے کو بھی ختم کرتا ہے۔اگر دن میں آپ لہسن کے تین ٹکڑے کھا لیں تو یہ آپکو صحت مند رکھے گا۔ لیموں: لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ کھانے کو ہضم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کبھی بھی اگر آپ کوئی کھانا کھانے لگیں تو اس میں لیموں ضرور ڈال لیں اگر یہ ممکن نہ ہو تو پھر پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر پی لیں، اس سے آپکا معدہ ٹھیک رہیگا اور یہ کھانے کو ہضم کرنیکے علاوہ جسم میں زہریلے مادے بھی کم کر دیگا۔ دھنیا: بعض اوقات ہم ایسے کھانے کھا لیتے ہیں جو معدے پر انتہائی بھاری ہوتے ہیں اور ہمیں کھانے کو ہضم کرنے میں بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ اگر کھانے میں دھنیے کا استعمال کریں تو یہ معدہ کو ہلکا پھلکا رکھے گا اور کھانے کو ہضم کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔ اب اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے کھانوں میں دھنیا کھائیں، آپ اسے ہانڈی میں بھی ڈال سکتے ہیں اور سلاد کیساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ بروکلی: اگر آپ معدے کی تیزابیت کا شکار ہیں تو بروکلی کو اپنی سلاد کا حصہ بنا لیں۔گوبھی کی طرح یہ سبزی معدے کے زہریلے مواد کو ختم کرتی ہے۔ لال مولی: سلاد میں اگر آپ لال مولی استعمال نہیں کر رہے تو فوراًسے پہلے لال مولی کو اپنے کھانے کا حصہ بنائیں۔آپ لال مولی کو گاجر کے جوس کیساتھ بھی ملا کر استعمال کر سکتے ہیں۔ کھیرے: کھیرے میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ معدے کی گرمی کو کم کرتا ہے اور ہضم ہونے کے عمل کوتیز کر دیتا ہے۔ کھیرے کو سلاد میں لال مولی کیساتھ استعمال کرکے آپ اپنے معدے کو کئی طرح کے زہریلے مواد سے پاک کر سکتے ہیں۔