ماناکو: چھ کروڑ ڈالر کی دنیا کی مہنگی ترین کشتی نمائش کیلئے پیش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 11, 2016 | 19:28 شام

مونٹی کارلو (شفق ڈیسک) چھ کروڑ ڈالر مالیت کی دنیا کی مہنگی ترین کشتی کی یورپی ملک ماناکو میں نمائش کردی گئی، مونا میں نمائش کیلئے پیش کی گئی کشتی کو اوکٹو کا نام دیا گیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق ایک عجوبہ روزگار کشتی کی نمائش یورپی ملک موناکو میں کی گئی۔ اپنی بناوٹ، اندرونی اور بیرونی خوبصورتی اور ہمہ نوع سہولیات سے آراستہ یہ کشتی دنیا کی مہنگی ترین کشتیوں میں سے ایک ہے۔ فی الحال تو یہ کشتی صرف نمائش کیلئے رکھی گئی ہے مگر یہ معلوم ہونا ابھی باقی ہے کہ چھ کروڑ ڈالر مالیت کی یہ کشتی

باقاعدہ فروخت کیلئے کب پیش کی جائیگی اور اس لگژڑی کشتی کا پہلا خریدار کون ہوسکتا ہے۔ مونا میں نمائش کیلئے پیش کی گئی کشتی کو اوکٹو کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دنیا کی 46 جدید سہولیات سے آراستہ کشتیوں میں سب سے زیادہ آرام دہ اور خوبصورت ہے۔ یہ پانچ منزلہ کشتی ہے اور اسکے چھ کیبن ہیں۔ اس میں عملے کے 17 افراد کے ساتھ 11 میزبان سوار ہو سکتے ہیں۔ کشتی میں ایک بڑا ہال ہے جو اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیبی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اسکے علاوہ کشتی میں ایک حوض بھی ہے۔ کشتی کی کھڑکیوں کا حجم عام کشتیوں کی کھڑکیوں سے بڑا ہے اور ان کھڑکیوں سے بیرونی مناظر کو زیادہ وسیع پیمانے پر دیکھا جاسکتا ہے۔ کشتی کے اندر بیٹھنے کیلئے آرام دہ سیٹیں نصب ہیں۔ اسکے علاوہ کشتی کے بیرونی اطراف میں بھی بیٹھنے کی جگہ موجود ہے۔ اس میں ایک بڑا بیڈ روم ہے جس میں آرام دہ بستر بچھائے گئے ہیں۔ ہربڑے کمرے میں ایک چھوٹا بیڈ بھی موجود ہے۔