پاکستانی پھلوں کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ مانگ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 11, 2016 | 19:30 شام
فیصل آباد (شفق ڈیسک) دنیا بھر میں پاکستانی پھلوں کی مانگ بڑھ گئی، پاکستانی پھلوں کی مانگ میں اضافہ کی بڑی وجوہات تازگی، مٹھاس، ذائقہ اور کوالٹی کا اعلی معیار ہونا بتایا جا رہا ہے جسکی وجہ سے پاکستانی پھلوں کی مانگ میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بات کی تصدیق پاکستان ایگری کلچرل ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کی۔ ترجمان نے بتایا کہ اعلیٰ معیار، لذت، مٹھاس، تازگی اور بہترین ذائقے کے باعث پاکستانی آم اور کنو کی دنیا بھر میں مانگ میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔ ترجمان کیمطابق اگر حکومت باغبانوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفاد ہ کرنیکے مواقع فراہم کرے تواس سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا اور قیمتی زرمبادلہ پاکستان میں آئیگا۔ ترجما ن نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستانی آم اور کنو کو نقد آور فصلیں ہیں اس لئے حکومت ان میں خصوصی دلچسپی لے تاکہ برآمدات میں مزید اضافہ ہو۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومت کے کم ترین تعاون کے باوجود پاکستانی پھلوں کی کوالٹی دیگر ہمسایہ ممالک سے کئی درجے بہتر ہے اگر حکومت تعاون میں اضافہ کرے تومزید فائدہ ہوگا۔