سائبر کرائم اعلیٰ شخصیات کی جعلی تصویر تفتیش جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 20:01 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) اہم شخصیات کی جعلی تصویر کے معاملے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائمز ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ وزارتِ داخلہ کے ذرائع کیمطابق ایف آئی اے نے جعلی تصویر کا مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے دونوں ملزمان سے اعلیٰ شخصیات کی جعلی تصویر کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کہتے ہیں کہ گرفتار ہونیوالے دونوں ملزمان کا تعلق ملتان سے ہے جنہیں اسلام آباد سے گرفتارکیا گیا ملزمان کیخلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ اور تعزیرات پاکستان

کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے۔