وزیراعظم کو ایک اور چیلنج کا سامنا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 22, 2017 | 19:47 شام
لاہور (شفق ڈیسک) عمران خان نے وزیراعظم کوبراہ راست بات کرنے کا چیلنج دے دیا اور کہا کہ حکومت کے اتحادی ڈوبتی کشی سے چھلانگیں لگا رہے ہیں۔ قصورمیں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ وزراء کو بیچ میں نہ لائیں، براہ راست بات کریں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہسپتالوں کا براحال ہے، جبکہ پنجاب حکومت کوپتہ ہی نہیں کہ ہسپتالوں کا کیا حال ہے حکمران اپنے علاج کیلئے لندن جاتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ نیب ٹھیک ہوتا تو انہیں سپریم کورٹ جانا نہیں پڑتا، قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ کر کے باہر جاتا ہے یہ ہی پاناما کیس ہے، کرپشن جیسے کینسر کے خاتمے تک ملک نہیں بدلے گا۔ پی ٹی آئی سربراہ نے پاناما کیس میں جلد بڑے انکشافات کرنے کا بھی دعوٰی کیا، انھوں نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم کی تقدیر بدلنے کی بھی نوید سنائی، کپتان نے کہا حکومت کی ڈوبتی کشتی سے اتحادی بھی چھلانگیں لگا رہے ہیں۔