سونے کی قیمت میں دو سو روپے اضافہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 17:03 شام

کراچی (شفق ڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 1225 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کیمطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت اکیاون ہزار آٹھ سو روپے

سے بڑھ کر باون ہزار روپے ہوگئی، اسی طرح ایک سو بہتر روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت ترتالیس ہزار سات سو چودہ روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت سات سو پچاس روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔