اداکار جاوید شیخ کی نئی بہو فلمسٹار ثناء

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 10:57 صبح

لاہور (شفق ڈیسک) فلمسٹار ثناء سینئر اداکار جاوید شیخ کی بہو بن گئیں۔ تفصیلات کیمطابق ڈائریکٹر کاشف کی ڈرامہ سیریل مجھے بھی خدا نے بنایا ہے کی تیسری قسط نجی ٹی وی چینل سے آن ائر ہو گئی ہے جس میں ثناء پہلی مرتبہ سینئر اداکار جاوید شیخ کی بہو کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں یاسر مظفر، ثمن چوہدری، مایا علی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ نجی ٹی وی سے آن ائر ڈرامہ سیریل کی 26 اقساط ہیں جسکی ریکارڈنگ کا سلسلہ کراچی میں جاری ہے۔