برفباری میں پھنسے سیاحوں کیلئے ٹول نمبر فری نمبر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 06, 2017 | 15:32 شام
مری (شفق ڈیسک) گلیات میں برف باری کی وجہ سے درپیش مشکلات کیلئے حفاظتی ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے جس میں واپڈا اور سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونگے۔ گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عنایت اللہ وسیم نے آج گلیات کا دورہ کیا اور سڑکوں سے فوری طور پر برف ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔ برفباری کے دوران سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے فیسیلیٹیشن سنٹر بھی قائم کیا گیا جس کے تحت سیاح سفر کے دوران کسی بھی پریشانی میں مدد کیلئے 0092408203 پر رابطہ کر سکیں گے۔