انکم ٹیکس فائل کرنے کی تاریخ تیس نومبر سے زیادہ توسیع نہیں کی جائے گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 17:19 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) ایف بی آر کیمطابق پندرہ نومبر تک صرف چار لاکھ ستاسٹھ ہزار سات سو 78 افراد نے انکم ٹیکس فائل کیا جبکہ گذشتہ سال انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانیوالوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ تھی۔ دوسری جانب الیکٹرونک طریقے سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانیوالوں کی تعداد اب تک تین لاکھ اکتالیس ہزار آٹھ سو دس ہے۔ حکومت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنیکی تاریخ میں پہلے بھی کئی مرتبہ توسیع دے چکی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق تیس نومبر کے بعد تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔