تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سکلز کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 16:47 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) خواتین کو زیادہ بااختیار بنانے کیلئے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سکلز میں اضافے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل اور آئی ٹی کے شعبہ کے ماہر اور تربیتی پروگرام کے کوآرڈینیٹر سعد حامد نے کہا کہ چھ ہفتوں کے تربیتی پروگرام سے خواتین کی مہارتوں میں اضافہ کیا جا سکے گا جس سے خواتین کو کوڈنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیزائننگ کے شعبوں میں مہارت حاصل ہو گی۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس انڈسٹری میں صرف

14 فیصد خواتین کام کر رہی ہیں اور سنیئر مینجمنٹ کے عہدوں پر خواتین کی نمائندگی کم ہے۔ تربیتی پروگرام شی سکلز کی تکمیل سے زیادہ سے زیادہ خواتین کی تربیت سے صنعت میں ان کی شرکت میں مزید اضافہ ہوگا اور ان کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔