پابندیاں ختم ہونے تک کام نہیں کر سکتے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 14:32 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایران کیساتھ فی الوقت گیس منصوبے پر کام شروع نہیں کر سکتے ایران پر پابندیاں تاحال مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں۔ سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایران پر تاحال پابندیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہیں۔ جب تک پابندیاں مکمل طور پر ختم نہ ہوں پاک ایران گیس منصوبے پر کام نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کیساتھ ہمارا جو معاہدہ ہوا اسے من و عن برقرار رکھیں گے اسی پرانے معاہد

ے کے تحت ایران سے گیس حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیس معاہدے پر نظر ثانی نہیں کر رہے ہیں۔