بھارتی عزائم ناکام بنانے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں: نثار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 13:56 شام

لندن (شفق ڈیسک) لندن میں برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سر مارک لائل گرانٹ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی نے کہا بھارت کا جنگی جنون اور جارحانہ سوچ امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ دنیا اور پاکستان کے دوست ممالک بھارتی عزائم ناکام بنانے کیلئے مزید اقدامات کریں۔ برطانوی مشیر سلامتی نے کہا برطانیہ دوستانہ تعلقات بہتر بنانے کیساتھ ساتھ پاکستان کی سماجی معاشی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔