وزیر اعظم نے سموگ کا نوٹس لے لیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 08, 2016 | 15:31 شام
اسلام آباد (شفق ڈیسک) پنجاب میں فضائی آلودگی سے چھائی دھند کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا۔ ایک نجی ٹی وی کیمطابق پنجاب میں فضائی آلودگی سے چھائی دھند کا وزیر اعظم نوازشریف نے نوٹس لے لیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو گاڑیوں کے سخت معائنے کی ہدایت ہے۔ ذرائع کیمطابق پنجاب میں فضائی آلودگی سے چھائی دھند کا وزیر اعظم نوازشریف نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو گاڑیوں کے سخت معائنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے احکامات جاری کئے ہیں کہ متعلقہ محکمے گاڑیوں کا معائنہ کر کے آلودگی میں کمی یقینی بنائیں اور گرد آلود دھند پر قابو پانے کیلئے طویل مدتی اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے احکامات جاری کئے گاڑیوں کے مالکان کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں انکے خلاف قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاررروائی کی جائے۔