وزن کم کرنے کا بہترین اور آسان طریقہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 11:53 صبح

اسلام آباد (شفق ڈیسک) امریکی ماہرین نے کیلے کو تیزی سے وزن کم کرنے میں معاون قرار دیدیا۔ امریکی نیو یارک یونیورسٹی کے طبی ماہرین کے عملے کی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ کیمطابق کیلے میں پوٹاشیم، وٹامن بی اور کولین پایا جاتا ہے جو جسم کی سوزش اور چربی کو تیزی سے پگھلاتا ہے علاوہ ازیں کیلا کھانے سے جسم کو فوری طاقت ملتی ہے اور بھوک کم لگتی ہے، اس وجہ سے کم کھایا جاتا ہے اور وزن تیزی سے کم ہو جاتا ہے تاہم ماہرین کیمطابق کیلے کو غذا کا حصہ بنا کر اس کے بے شمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔