مویشیوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 16:22 شام

کرم ایجنسی (شفق ڈیسک) کرم ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ نے افغانستان مویشیوں کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ لوئر کرم ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کامران خان نے میڈیا کو بتایاکہ ارشاد نے شخص گزشتہ شب جنڈری کے راستے ٹرک میں دس بھینسیں افغانستان سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، انہوں نے کہا کہ بھینسوں کی سمگلنگ ناکام بنانے کے بعد پاک افغان بارڈر کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پولیٹیکل محرر کیمطابق گزشتہ شب بھینسوں سے برا ایک ٹرک ڈیفنس روڈ

پر جاری تھا جو افغانستان جانیکی کوشش کر رہا تھا، انتظامیہ نے ٹرک کو قبضے میں لیکر سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔