استنبول میں عاطف اسلم اپنی پہلی بھارتی فلم کی شوٹنگ میں مصروف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 14:31 شام

لاہور (شفق ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم کی بطور اداکار پہلی بھارتی فلم کی شوٹنگ استنبول میں شروع ہو گئی جس کے فلمساز کمار تورانی ہیں۔ عاطف اسلم کو فلم کے مرکزی کردارمیں کاسٹ کیا گیا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث فلم کی شوٹنگ ترکی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس سے قبل فلم کے ڈائریکٹر نے اس کی شوٹنگ انڈیا کی آؤٹ ڈور لوکیشنز پر کرنیکا فیصلہ کیا تھا لیکن پاک بھارت تنازعے کے باعث اس کی شوٹنگ کو استنبول میں کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔