یوم اقبال پر چھٹی کی سمری وفاقی وزیر داخلہ نے مسترد کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 08, 2016 | 15:53 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے یوم اقبال پر عام تعطیل کی سمری مسترد کر دی ہے۔ بدھ کو ملک بھر میں تمام سرکاری دفاتر معمول کیمطابق کھلے رہینگے۔ وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر بدھ کو نو نومبر کو عام تعطیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نو نومبر کی چھٹی کیلئے بجھوائی گئی سمری کی درخواست وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مسترد کر دی ہے۔ لیکن دفاتروں میں شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حکومتی سطح کے علاوہ نجی اداروں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔