شاہد آفریدی کس ٹیم کی طرف سے کھیلے گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 15:20 شام

 

کراچی (شفق ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹز ایونٹ کیلئے کولون کینٹنز سے معاہدہ کر لیا ہے۔ 36 سالہ آل رانڈر رواں سال مارچ میں ہونیوالے ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹز ٹورنامنٹ کیلئے معاہدہ کرنیوالے پہلے انٹرنیشنل سٹار ہیں حالانکہ ایونٹ کے منتظمین نے مزید بڑے ناموں سے معاہدے کی توقع ظاہر کی ہے۔ شاہد خان آفریدی کا نام پاکستان کے بہترین آل راؤنڈرز میں آتا ہے۔ انکا پورا نام صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی ہے شاہد آفریدی 1 مارچ 1980ء میں خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے۔ 1996

ء میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والے آفریدی بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ ان کو یہ نام بھارت کے معروف کرکٹر اور کمنٹیٹر راوی شاستری نے دیا۔ آفریدی اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں اور اسی بدولت کئی ریکارڈ مثلا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اور سب سے بہترین اسٹرائیک ریٹ کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ حال ہی میں کئے گئے ایک سروے کیمطابق وہ پاکستان کے سب سے مشہور کھلاڑی ہیں۔