ڈالر پچاس پیسے مہنگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 14:43 شام

کراچی (شفق ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روز میں پچاس پیسے مہنگا ہوکر ایک سو سات روپے بیس پیسے میں فروخت ہونے لگا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو چار روپے اسی پیسے پر آگیا ہے۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر کا کہنا ہے کہ کرنسی کی سمگلنگ اور ترسیلات میں کمی کے باعث روپے کی قدر میں دباؤ دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے دو روز میں مقامی اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور ڈالر ایک سو سات روپے بیس پیسے میں فروخت ہونے لگا ہے۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ

کیا کہ حکومت کرنسی کی سمگلنگ اور کرنسی کی ایکسپورٹ میں رکاوٹ کو ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ دوسری جانب فارریکس ڈیلرز کا کہنا کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر دو پیسے کم ہوکر ایک سو چار روپے اسی پیسے پر بند ہوا۔