نواز شریف 5 آرمی چیف نامزد کرنیوالے پہلے وزیراعظم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 13:44 شام

 

رحیم یار خان (شفق ڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف 5 آرمی چیف نامزد کرنیوالے پہلے پاکستانی وزیر اعظم بن جائینگے۔ توقع ہے وہ آئندہ چند روز کے دوران موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے آرمی چیف کا اعلان کریگے اس سے قبل وہ جنرل آصف نواز جنہوں نے 16 اگست 1991ء کو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا، جنرل عبدالوحید کاکڑ جنہوں نے 11 جنوری 1993ء کو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا، جنرل پرویز مشرف جنہوں نے 6 اکتوبر 1998ء کو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا اور موجودہ آرمی چیف جنرل

راحیل شریف جنہوں نے 29 نومبر 2013ء کو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا، کو آرمی چیف نامزد کر چکے ہیں۔