آج پھر بھارتی اشتعال انگیزی، ماں اور بیٹی شہید، تین افراد زخمی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 08, 2016 | 16:37 شام

راولپنڈی/ راولاکوٹ (شفق ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی مسلسل جاری بلا اشتعال فائرنگ سے ماں اور بیٹی شہید جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل، چڑ ہوئی اور کھوئی رٹہ سیکٹر پر گولہ باری کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کیمطابق بھارتی فوج کی جانب سے بٹل سیکٹر پر فائر کیا گیا گولا ایک گھر پر گرا جسکے نتیجے میں ماں بیٹی شہید ہو گئیں جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ چڑہوئی سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ کھوئی رٹہ سیکٹر م

یں سکول بند کر دیئے گئے، ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی مسلسل جاری ہے، جسکی وجہ سے ایل او سی کے قریبی علاقوں میں مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔