قبائلی علاقوں میں شادی سے پہلے مردوں کیلئے عجیب و غریب رسم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 15:28 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) قبائلی علاقوں میں طاقت کے اظہار کی روایت صدیوں پرانی ہے، قبائلی علاقوں میں مختلف قسم کی دلچسپ اور عجیب و غریب رسومات صدیوں سے چلی آرہی ہیں انہی میں سے ایک روایت شادی کیلئے بھاری پتھر اٹھانا بھی شامل ہے۔ تونسہ کے قبائلی علاقوں پر چودوان، درابن، درائے زندہ میں ایک ایسی ہی روایت کیمطابق قبائلی شادی کے خواہشمند نوجوانوں کو بھاری پتھر اٹھانے کی شرط کو پورا کرنا پڑتا ہے، شادی کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے ایک دن مقرر کیا جاتا ہے اس دن نوجوان بھاری پتھر جسکا وزن 3 سے 5 من تک ہوتا

ہے اٹھا کر 15 منٹ تک پیٹھ پر رکھنا ہوتا ہے۔ جو جوان پتھر اٹھانے میں کامیاب ہوجاتا ہے اس کو شادی کی اجازت مل جاتی ہے۔ اس میں کچھ نوجوان ناکام بھی ہوتے ہیں مگر اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ دوبارہ تیاری کرکے میدان میں آنے کا موقع دیا جاتا ہے اور اس وقت تک کوشش جاری رہتی ہے جب تک وہ پتھر کو اٹھانے میں کامیاب نہیں ہوجاتے۔ اس سلسلے میں علاقہ کے معروف کاکا پہلوان نوجوانوں کو پتھر اٹھانے کی تربیت دیتے ہیں جن سے تربیت پاکر کئی نوجوان بھاری پتھر اٹھانے میں کامیاب ہوکر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔