چاول کے پانی کے فوائد سن کر آپ پانی نہیں پھینکے گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 08, 2016 | 16:51 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) صدیوں سے چاول کا پانی خوبصورتی بڑھانے میں بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ قدرتی ٹانک آپ کی جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے اور یہ بالوں کیلئے کنڈیشنر کا کردار بھی ادا کرتا ہے۔ اسکی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس ٹانک کو آپ خود گھر میں بھی تیار کر سکتے ہیں۔ چاول کے پانی میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں۔ یہ وٹامنز اور منرلز آپ کی جلد کو خوبصورت بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ چاول کا پانی بنانے کیلئے آپکو آدھا کپ چاول لینے ہیں اور انکو اچھی طرح دھو لینا ہے پھ

ر چاول والے کپ میں پانی ڈالیں۔ اس طرح آپ کے کپ میں آدھا پانی ہوگا اور آدھے چاول ہوں گے۔ کچھ دیر کیلئے ان چاولوں کو بھیگو کر رکھ دیں۔ چاول اس وقت تک بھیگے رہنے دیں جب تک کے پانی کا رنگ سفید نہ ہو جائے۔ جب پانی بالکل اچھی طرح سفید ہو جائے تو سمجھ جائیں آپ کا فیشل ٹونر تیار ہے۔ آپ اس پانی کو کسی صاف بوتل میں نکال کر فریج میں رکھ دیں اور اس ٹانک کو آپ 4 سے 5 دن تک استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اس ٹانک کو چاول پکاتے وقت بھی تیار کر سکتے ہیں۔ آپ چاول پکانے کیلئے جتنا پانی استعمال کرتے ہیں، اس سے تھوڑا زیادہ پانی چاول پکنے کیلئے ڈالیں۔ جب آپکے چاول پک جائیں تو اس میں سے پانی نکال لیں اور اس پانی کو آپ ٹانک کے طور پر سکن اور بالوں کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ پانی آپکے چہرے کے پورز کو بند کرتا ہے اور آپکے چہرے کی چمک کو بڑھاتا ہے۔ سب سے پہلے آپکو اپنے چہرے کو دھو کر صاف کرنا ہے، اسکے بعد روئی کو اس پانی میں اچھے طریقے سے بھگو کر اپنے چہرے پر لگانا ہے۔ آپ اگر اسے ماسک کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایک سوتی کپڑے کا ٹکڑا لیں اسے چاول کے پانی میں بھیگو لیں پھر اسے فیس پر رکھ لیں اور 1 منٹ بعد اپنے چہرے پر سے ہٹا لیں۔ اس طرح آپ چاول کے پانی کو فیس ماسک کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔