روسی اسلحہ ساز کمنپیاں پاکستان میں، بڑی پیشرفت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 14:18 شام

کراچی (شفق ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپو میجر جنرل آغا مسعود اکرم نے کہا ہے کہ دفاعی سامان بنانے میں بتدریج بہتری لارہے ہیں۔ نمائش میں شرکت کرنیوالی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں اور وفود کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چار روزہ نمائش کیلئے ملکی اور غیر ملکی سامان حرب و ضرب سجا دیا۔ ترکی کے جدید طیارے اور ائر ڈیفنس سسٹم بھی نمائش کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ روس کی تین کمپنیاں بھی جدید ترین اسلحے کیساتھ موجود ہیں۔ وہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی جی ڈیفنس ایکسپو

میجر جنرل آغا مسعود اکرم نے کہا کہ ہم دفاعی سامان بنانے میں بتدریج بہتری لا رہے ہیں۔ انہوں نے نمائش میں شرکت کرنیوالے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں، وفود اور خصوصی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش میں 261 غیر ملکی‘ 157 قومی کمپنیاں اپنے دفاعی مصنوعات پیش کر رہی ہیں انکا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر، کے 8 ائرکرافٹ، الخالد ٹینک، فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ اور دیگر دفاعی ساز و سامان پیش کئے جارہے ہیں۔ چار روزہ نمائش کیلئے ملکی اور غیر ملکی سامان حرب و ضرب سجا دیا گیا جبکہ ترکی کے جدید طیارے اور ائر ڈیفنس سسٹم بھی نمائش کو چار چاند لگا رہے ہیں اور روس کی تین کمپنیاں بھی جدید ترین اسلحے کیساتھ موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ روس کیساتھ پاکستان کے ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز سمیت متعدد دفاعی معاہدے طے پاچکے ہیں جن پرعملدرآمد جاری ہے جبکہ روس نے پاکستان کو اسلحہ کی فراہمی کی مزید پیشکشیں بھی کی ہیں۔